
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک)مہنگائی کے ستائے شہریوں کی مالی امداد کا اعلان،بڑی رقم کی منظوری دیدی گئی۔یہ رقوم سماجی کفالت کے مستحقین میں تقسیم کی جائے گی۔
سعودی عرب نے مہنگائی کے ستائے اپنے شہریوں کی مالی امداد کا اعلان کردیا۔سعودی میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مہنگائی کے اثرات کم کرنے کیلئے 20 ارب ریال کی منظوری دے دی ، یہ رقم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر منظورکی گئی۔سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ رقم کا نصف حصہ سوشل انشورنس اور سٹیزن اکانٹ پروگرام میں جائے گا جبکہ 2 ارب ریال 2022 کے دوران سماجی کفالت کے مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے۔سعودی میڈیا کے مطابق سماجی کفالت کے مستحقین کو یہ اعانت صرف ایک بار دی جائے گی۔اس کے علاوہ سٹیزن اکانٹ پروگرام میں نئے اندراج کی بھی منظوری دی گئی ہیجس کے بعد 8 ارب ریال رواں مالی سال کے آخر تک سٹیزن اکانٹ پروگرام کے صارفین میں اضافی مالی مدد کے طور پر تقسیم کیے جائیں گے۔





