
اسلام آباد (آئی پی ایس )چیف الیکشن کمشنر سکنرر سلطان راجہ کے ساتھ چیف سکیورٹی آفیسر تعینات کر دیا گیا ،اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے ڈی ایس پی منور علی مہر کو چیف سکیورٹی آفیسر تعینات کیا گیا۔
آئی جی اسلام آباد نے فوری طور پر چیف سکیورٹی آفیسر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔علاوہ ازیں ریڈ زون میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے گرد ایف سی کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی .