بین الاقوامی

چینی وزیر خا رجہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے

بیجنگ(آئی پی ایس )چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چاو لی جیان نے اعلان کیا ہیکہ چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای 3 سے 14 جولائی تک انڈونیشیا، فلپائن، تھائی لینڈ اور ملائیشیا کا سرکاری دورہ کریں گے۔

اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای میانمار میں لنکانگ -می کونگ تعاون کے وزرائے خارجہ کے ساتویں اجلاس کی صدارت کریں گے اور انڈونیشیا میں جی ٹونٹی وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ ،وہ چین-انڈونیشیا اعلی سطحی ڈائیلاگ میکانزم کے دوسرے اجلاس اور چین کے گوانگ شی زوانگ قومیت کے خوداختیار علاقے کے شہر نان نینگ میں چین-ویت نام دوطرفہ تعاون کی رہنما کمیٹی کے چودہویں اجلاس اور چین-کمبوڈیا بین الحکومتی کوآرڈینیشن کمیٹی کے چھٹے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker