
الخلیل (آئی پی ایس) قابض اسرائیلی فوج مقبوضہ مغربی کنارے کیجنوبی شہرالخلیل میں ایک فلسطینی خاتون کے جنازے کے جلوس پر حملہ کیا۔
اس واقعے نے مئی کے وسط میں غرب اردن کے شمالی شہر جنین میں صحافی شیریں ابو عاقلہ کیجنازے پر حملے کے واقعے کی یاد تازہ ہوگئی ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی خاتون کا جنازہ شمالی الخلیل میں بیت امر کے مقام پر قبرستان لے جایا جا رہا تھا۔ اس دوران قابض فوج نے جلوس کے شرکا کو روک دیا۔قابض فوج نے فلسطینی خاتون کے جنازے کے جلوس کو بغیر کسی وجہ سے روکا۔ اس واقعے نے شیریں ابو عاقلہ کے جنازے پرحملے کی یاد تازہ کردی۔کل جب قابض فوج فلسطینی خاتون کے جنازے کو لیجانے سے روک رہی تھی فلسطینیوں نے قابض فوج کے خلاف مزاحمت کی۔ جنازے کے شرکا میت کے ساتھ اسرائیلی فوج کی آنسوگیس کی شیلنگ او گولیوں کی بوچھاڑ میں قبرستان لے گئے۔