
کراچی (آئی پی ایس )گزشتہ روز ڈالر کی قدرمیں کمی کے بعد آج پھر ڈالر کی قیمت کو پر لگے گئے ہیں،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 27پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 208روپے 50پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
سٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان سامنے آیا ہے ہنڈرڈ انڈیکس میں 51.11پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100انڈیکس 42ہزار768پوائنٹس پر ٹریڈ ہو رہا ہے