
لاہور(آئی پی ایس)پنجاب بھر میں سوموار سے نو بجے کاروباری مراکز ، مارکیٹیں ، شاپنگ مالز اور دکانیں بند ہو جائیں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ہول سیل اور پرچون کی دکانیں ، شاپنگ مالز ، بیکریاں ، دفاتر ، اسٹور رومز ، گودام ، ویئرہاؤسز کو رات نو بجے بند کرنا ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینما ہالز اور تھیٹر بھی رات ساڑھے گیارہ بجے کے بعد نہیں کھولے جاسکتے۔کمرشل اور انڈسٹریل عمارتیں ، ریسٹورنٹس ، کلب ، تندور ، کیفے بھی رات ساڑھے گیارہ بجے بند کرنا ہوں گے۔سیرو تفریح کے تمام مقامات بھی ساڑھے گیارہ بجے کے بعد نہیں کھولے جاسکتے۔