
لاہور(آئی پی ایس) صوبہ پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے لیے مفت دواں کی فراہمی کا مسئلہ حل کردیا گیا، کینسر کے مریضوں کو دوائوں کی فراہمی کے لیے رقم ان کے اکائونٹ میں منتقل کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق میو اسپتال اور بینک آف پنجاب میں رقم منتقلی سے متعلق معاہدہ طے پا گیا،
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔معاہدے کے تحت کینسر کے مریضوں کو دواں کی فراہمی کے لیے رقم ان کے اکانٹ میں منتقل کی جائے گی، بینک آف پنجاب کینسر کے رجسٹرڈ مریضوں کو امید زندگی پروگرام کے تحت رقم منتقل کرے گا۔وزیر اعلی حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مریضوں کو مفت دوائوں کی فراہمی سے اللہ بھی راضی ہوگا اور مخلوق بھی، مریضوں کو مفت دوائوں کی تسلسل سے فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔