اہم خبریںپاکستان

ٹیلی ہیلتھ سروسز زچہ و بچہ کی صحت ک کیلئے انتہائی اہم ہے،وزیر سائنس

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کہا کہ ٹیلی ہیلتھ سروسز زچہ و بچہ کی صحت کے مسائل اور دیگر صحت سے متعلق مسائل کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی آئی ایس ٹیکنالوجی پارک اسلام آباد میں ٹیلی ہیلتھ کلینک کے افتتاح کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا. آغا حسن بلوچ نے صحت کے متعلقہ عملہ اور مریضوں کے درمیان رابطے کو یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کا استعمال کرتے ہوئے ملک کے ہیلتھ ڈلیوری سیکٹر کو تبدیل کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ٹیلی ہیلتھ کے ذریعے انہیں بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں۔ آغا حسن بلوچ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ٹیلی ہیلتھ کے ذریعے صحت کے نظام کو لوگوں کو مفت مشورے فراہم کرنے اور ملک میں صحت کے معیار کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے۔ کم ترقی یافتہ علاقوں کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف کے عزم اور لگن کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ٹیلی ہیلتھ کے تحت لوگوں کو مفت طبی مشورے کے ذریعے پاکستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والی آبادی کو صحت کی مساوی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ماں، بچوں اور نوزائیدہ بچوں میں قابل روک اموات کے واقعات سب سے زیادہ ہیں اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو بہتر بنانا اختر جان مینگل صاحب کی اولین ترجیح ہے اور وہ بلوچستان میں صحت کے مسائل پر خاص توجہ دے رہے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نئے منصوبے اور اسکیمیں متعارف کروا رہے ہیں جو خواتین اور ان کے خاندانوں کو خاندانی منصوبہ بندی اور محفوظ زچگی کے بارے میں مفید معلومات مہیا کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker