پشاور(آئی پی ایس)خیبر پختونخوا کے عوام کے لئے بڑی خبرآگئی، چشمہ رائٹ بینک لفٹ کنال منصوبہ سی ڈی ڈپلیو پی سے منظورہوگیا
جبکہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے بالخصوص جنوبی اضلاع کے عوام کو مبارکبادپیش کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ محمود خان نے کہاکہ یہ منصوبہ نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پورے ملک کی زرعی خود کفالت میں سنگ میل ثابت ہوگا،منصوبے کی تکمیل سے جنوبی اضلاع کی
تین لاکھ ایکڑ بنجر اراضی سیراب ہوگی، علاقے میں زراعت کی ترقی سے معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، جس کے نتیجے میں لوگوں کے لئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے، محمود خان نے کہاکہ یہ منصوبہ گزشتہ تین دہائیوں سے تاخیر کا شکار تھا،ہم پچھلے تین سالوں سے مسلسل اس منصوبے کی منظوری پر کام کر رہے تھے، ہماری انتھک کوششوں سے بالآخر منصوبہ سی ڈی ڈبلیو پی سے منظور ہوا، وزیر اعلی نے کہاکہ اب یہ منصوبہ عملدرآمد کے لئے فیڈرل پی ایس ڈی پی میں شامل کیا جائے گا۔