اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

رانا ثنا اللہ سن لیں !،عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو سخت رد عمل آئے گا

پشاور(آئی پی ایس)خیبرپختونخوا حکومت کے وزراء نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت امریکہ کی ٹائوٹ ہے رانا ثنا اللہ سن لیں !،عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو سخت رد عمل آئے گا ،

 

ہمارے خلاف سارا ”گند” اکٹھا ہو گیا ہے ہم اسے ایک ساتھ صاف کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزرا شوکت یوسفزئی اورارشد ایوب نے پریس کانفرنس میں کیا ۔شوکت یوسف زئی نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلی دو تہائی اکثریت کی بنا پر ہیں، پرامن لانگ مارچ پر شیلنگ نے کئی سوالات پیدا کیے ہیں،

 

شوکت یوسفزئی نے کہاکہ رانا ثنا 22 افراد کا قاتل ہے،کریمنل وزیرداخلہ نے وزیراعلی اورآزادی مارچ کوکیوں روکنے کا حکم دیا؟ انہوںنے کیوں شیلنگ کی اسکی تحقیقات ہونی چاہئیں، رانا ثنااللہ کے بیانات بھی انتشار پھیلانے والے ہیں ان کی بھی تحقیقات ہونی چاہئیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے بارے میں کہنا کہ خیبرپختونخوا فرار ہو گیا غلط ہے،کیا خیبرپختونخوا پاکستان کا حصہ نہیں، عمران خان کوئی نوازشریف ہے جو ملک سے باہر فرار ہوا،

 

انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں میں قابلیت نہیں کہ حکومت چلا سکیں،شوکت یوسفزئی نے کہاکہ اچانک بجلی کہاں غائب ہو گئی؟گرمیوں میں اتنی لوڈشیڈنگ نہیں ہوئی جو ابھی جاری ہے،وفاقی حکومت امریکا ٹائوٹ ہے جو ان کے اشارے پر چل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان قوم کا اثاثہ ہیں وزیرداخلہ سن لیں کہ اگر عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو شدید ردعمل سامنے آئے گا، انہوں نے سوال اٹھایا کہ نواز شریف اور ان کے بیٹے ملک سے باہر کیوں ہیں؟ شریف خاندان کے خلاف زرداری نے سازش کی، نواز شریف کوخو سوچنا چاہئیے کہ ان کو دھکا کس نے دیا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں خوشی ہے کہ سارا گند اکٹھا ہوا ہے، اس سارے گند کو ایک ساتھ صاف کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker