اہم خبریںپاکستان

عمران خان کو کچھ ہوا تو میں خودکش حملہ کروں گا،عطا اللہ ایڈووکیٹ

اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عطا اللہ ایڈوکیٹ نے عمران خان کونقصان پہنچنے کی صورت میں خود کش حملے کی دھمکی دے دی۔

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عطا اللہ ایڈوکیٹ نے ویڈیو بیان میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ملک چلانے والے سوچ لیں عمران خان کو کچھ ہوا تو نہ آپ رہیں گے نہ آپ کے بچے۔سب سے پہلے میں آپ پرخود کش حملہ کروں گا اورچھوڑوں گا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہا کہ عمران خان کے بال کو بھی نقصان پہنچا تو سب سے پہلے میں خود کش حملہ کروں گا اورایسے ہزاروں کارکن تیار ہیں۔ آپ کیا سمجھتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر حکومت نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی پورے پاکستان سے سخت ردعمل آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker