
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کا امپورٹڈ سرکار کے آمرانہ ہتھکنڈوں اور کارکنان کے آئینی و جمہوری پر ڈاکے کیخلاف مربوط حکمت اپنانے کا فیصلہ ،بیرسٹر حسان نیازی چیئرمین و پاکستان تحریک انصاف کے فوکل پرسن برائے قانونی معاملات (لیگل افیئرز) مقرر ،مرکزی سیکرٹری جنرل اسدعمر کیجانب سے تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
بیرسٹر حسان نیازی بطور فوکل پرسن برائے قانونی معاملات اپنی تفصیلاتِ کار سے چیئرمین کو آگاہ رکھیں گے، بیرسٹر حسان نیازی کی سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی انفرادی ملاقات بطور فوکل پرسن تعیناتی پر چیئرمین تحریک انصاف کا شکریہ ادا کیا، قانونی معاملات پر جامع روابط کی حکمت عملی اور آئندہ کے اہداف پر مفصل ہدایات لیں،بیرسٹر حسان نیازی 17 برس سے تحریک انصاف سے وابستہ، ہر تحریک میں پیش پیش رہے ، بطور طالب علم بیرسٹر حسان نیازی نے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی بنیاد ڈالنے میں کلیدی کردار ادا کیا، بیرسٹر حسان نیازی 2008 سے 2010 تک انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے صدر کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں ۔