
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت فیڈرل شریعت کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹیز کی حیثیت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر نے رجسٹرار کوآپریٹو ہاسنگ سو سائٹیز کی حیثیت سے فیڈرل شریعت کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی کے کیس کی سماعت کی۔ دونوں فریقین کی طرف سے پیش کئے گئے دلائل کی روشنی میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کیس کا فیصلہ قانون وانصاف کے مطابق ہو گا اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا کام قانون کی حکمرانی ہے،سوسائٹی کا فیصلہ دیے گئے آئینی اختیارات کی حدود میں کیا جائے گا۔