اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مولانا فضل الرحمان نے مہنگائی کنٹرول کرنے سے متعلق تجاویز پیش کر دیں

اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے سے متعلق تجاویز پیش کر دیں۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی، صوبائی وزرا، مشیر، معاونین اور سرکاری افسران کو مراعات میں 50 فیصد کمی کرنی ہو گی اور اس کے علاوہ گریڈ 19 سے اوپر کے بیوروکریٹس کو بھی مراعات میں 50 فیصد کمی کرنی ہو گی۔

 

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوتحال گزشتہ حکومت کے غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے، اسی لیے ججز، جرنیل اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سمیت ہر طبقہ فکر کو قربانی دینی ہو گی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جا چکا ہے اب حکومت کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہو گی اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے سخت فیصلے کرنا مجبوری ہے۔انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف عوام کا سوچ رہی ہے اور کاش آئی ایم ایف سے مذاکرات میں ان باتوں کا خیال رکھا گیا ہوتا۔

 

دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہناہے کہ وفاقی کابینہ کے اراکین کے پیٹرول کوٹے پر 40 فیصد کٹوتی کی تجویز ہے جب کہ تمام وزارتوں کے سرکاری افسران کے پیٹرول کوٹے پر بھی کٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان اور سرکاری افسران کے بجلی، گیس اور ٹیلی فون بل پر بھی کٹوتی کی تجویز ہے، تمام وزارتوں میں تزئین و آرائش پر بھی پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تمام وزارتوں میں افسران کے لیے نئی گاڑیاں لینے پر بھی پابندی کی تجویز ہے۔واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد سندھ اور پنجاب نے کابینہ اراکین کے پیٹرول پر 40 اور کے پی نے 35 فیصد کٹ لگایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker