اہم خبریںپاکستان

عمران خان کا ملک کے تین ٹکڑے ہونے کا بیان ، پیمرا بھی میدان میں آگیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز دیے گئے انٹرویو پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)بھی میدان میں آگیا اور ٹی وی چینلز کو ایسا مواد نشر کرنے سے روک دیا۔
پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز سمیع ابراہیم کو بول نیوز کیلئے دیے گئے انٹرویو میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جو بیان دیا اس نے قومی سلامتی ، آزادی، ملکی استحکام ، خود مختاری اور نظریہ پاکستان کو شدید خطرے سے دوچار کردیا ۔ اس انٹرویو سے بظاہر ایسا لگتا ہے کہ لوگوں میں نفرت اور ملک میں امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔
پیمرا کے مطابق عمران خان کا یہ انٹرویو آئین کے آرٹیکل 19 کی دفعہ 20 اے اور ایف کی خلاف ورزی ہے۔ اس کے علاوہ یہ پیمرا کے سیکشن 27 کے بھی خلاف ہے۔ پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس طرح کا مواد نشر کرنے سے گریز کریں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اپنے انٹرویو میں عمران خان نے کہا تھا کہ اگر اس وقت اسٹیبلشمنٹ صحیح فیصلے نہیں کرے گی تو لکھ کر دیتا ہوں کہ یہ بھی تباہ ہوں گے، فوج سب سے پہلے تباہ ہوگی، اس وقت ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، روپیہ گر رہا ہے اور سٹاک مارکیٹ نیچے جا رہی ہے ، اگر ملک دیوالیہ ہوگیا تو کیا ہوگا؟ سب سے پہلے فوج ہِٹ ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker