
پشاور(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین وسابق وزیراعظم عمران خان کو پشاور ہائی کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا،
پشاور ہائیکورٹ نے عمران خان کی رہداری ضمانت منظور کرلی ،عمران کی 14 مقدمات سفری ضمانت منظورہوگئی،ہائیکورٹ نے عمران خان کو 3 ہفتے کیلئے رہداری ضمانت دیدی،عمران خان کی جانب سے درخواست پر چیف جسٹس قیصر رشید نے سماعت کی،
وکیل بابر اعوان نے موقف اپنایا کہ عمران خان کیخلاف 14 ایف آئی آرز درج ہیں،ہائیکورٹ کا عمران خان 50 ہزار روپے کا مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے ۔وکیل بابر اعوان نے کہا کہ ایف آئی آرز میں لکھا ہے کہ "عمران خان کی ایما پر”۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ تین ہفتوں کی ضمانت دیتے ہیں،
اگر پھر کوئی مسئلہ ہے، آپ پھر آسکتے ہیں،25 جون تک ضمانتوں پر عملدرآمد ہوگا،چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ عمران خان ہائیکورٹ کے احاطے میں کوئی خطاب نہ کرے جس پر عمران خان نے چیف جسٹس کو یقین دہانی کرائی جی بالکل ٹھیک ہے سر۔