اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان کوعالمی سازش کے تحت خانہ جنگی میں جھونکا جارہا ہے، شیخ رشید

راولپنڈی(آئی پی ایس)سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کوعالمی سازش کے تحت خانہ جنگی میں جھونکا جارہا ہے،

 

اجرتی قاتل رانا ثنا اللہ ملک میں صوبوں اورمرکز کو لڑانا چاہتا ہے ،ہماری جوہری طاقت پردبا ئوبڑھانے کے لئے معیشت کو تباہ کیا جارہا ہے۔اپنے ایک بیان میں داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری ایک انٹرویو میں تسلیم کرچکے ہیں کہ امریکی صدر جوبائیڈن ان کا دوست ہے اورمراسلے کے بارے میں اس نے مجھے کچھ نہیں بتایا۔

 

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اورشہبازشریف عوام کو مہنگائی کی چکی میں ڈال رہے ہیں جسے بیروزگاری بڑھے گی،چوری اورڈاکے عام ہوں گے اورخودکشیاں ہوں گی۔ ملک میں امن وامان کا مسئلہ ہوگا اورسیاسی خلفشار سے خانہ جنگی جیسے حالات پیدا ہوں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اجرتی قاتل رانا ثنا اللہ ملک میں صوبوں اورمرکز کو لڑانا چاہتا ہے۔ وزرا اعلی کو دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکا جارہا ہے۔

 

سپریم کورٹ ہی ان قوتوں کو بے نقاب کرسکتا ہے جنہوں نے ملک کو انتشار،خلفشار اورمعاشی بحران میں ڈالا۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے پیچھے کون ہے اورکیا مقاصد ہیں۔ کشمیریوں کے خون سے غداری کرکے بھارت سے تجارت کس کے کہنے پرشروع کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان 30 فیصد کم نرخ پرروس سے گیس، گندم اورپٹرول لے رہے تھے جو آج 30 فیصد رعایت پربھارت لے رہا ہے۔ سامراجی طاقتوں نے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کرکے روس کے ساتھ اس منصوبے کو ناکام بنا دیا اوراپنے ایجنٹوں کواقتدارمیں لے آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker