
پشاور(آئی پی ایس)محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے میں ایک اور پولیو کیس کی تصدیق کردی۔
محکمہ صحت کے مطابق بچی کا تعلق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی سے ہے۔
محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ شمالی وزیرستان میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کی تعداد زیادہ ہے اور ایسے والدین کو بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کے لیے آمادہ کیا جارہا ہے۔
رواں سال شمالی وزیرستان سے پولیو کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔