اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

صبح صبح ہی افسوسناک خبر آگئی،آٹھ افراد جاں بحق

گلیات(آئی پی ایس)گلیات میں خیرگلی کے مقام پر ٹریفک کے المناک حادثے میں 8افراد جاں بحق اور20سے زائد زخمی ہو گئے ،

 

امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں ۔اطلاعات کے مطابق گلیات میں خیرہ گلی کے مقام پر دو بسوں میں تصادم ہوا جس کے بعد ایک بس گہری کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ دونوں بسوں میں ریس کے دوران پیش آیا ، تصادم کے بعد ایک بس گہری کھائی میں گر گئی۔

 

حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ،امدادی کارروائیوں میں مقامی لوگوں نے بھی حصہ لیا ۔لاشوں اور زخمیوں کو گاڑی سے نکال کر قریب ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا جبکہ زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker