تجارت

آٹا،دالیں،مٹن،چکن،دودھ،چینی ،گھی سمیت متعدد اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(آئی پی ایس) ملک بھر میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں مزید 1.42 فیصد اضافہ ہوگیا

 

جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر 16.54 فیصد ہوگئی۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی بارے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی 28 روپے 26 پیسے فی کلو، دال مسور 14 روپے 88 پیسے، دال چنا 6 روپے 54 پیسے اور دال ماش 5 روپے 18 پیسے فی کلوتک مہنگی ہوئی

 

، 20 کلو آٹے کا تھیلا 54 روپے 62 پیسے اضافے کیساتھ 1425 روپے تک پہنچ گیا۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق انڈے 6 روپے 28 پیسے فی درجن، مٹن 6 روپے 67 پیسے اور بیف 5 روپے 84 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، دہی، دودھ، چینی، گھی، چائے اور لہسن کی قیمت میں بھی مزید اضافہ ہوا ہے۔ایک ہفتے میں صرف چار اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker