
اسلام آباد(آئی پی ایس)حکومت نے مہنگائی میں پسے عوام کو ایک اور بڑا جھٹکا دینے کی تیاری کرلی،31مئی کوفیصلہ ہوجائیگا۔
بجلی کی قیمتوں میں 4روپے 5پیسے فی یونٹ اضافےکیلئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی گئی ہے،بجلی مہنگی کرنے کی درخواست اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کیلئے کی گئی ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹر اتھارٹی (نیپرا) 31مئی کو درخواست پر سماعت کرے گی ،منظوری سے صارفین پر 59ارب 45کروڑکا اضافی بوجھ پڑے گا۔