اہم خبریںپاکستان

پشاور،ا یس ایچ او پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی

پشاور،ا یس ایچ او پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی،داعش نے گزشتہ 4دن میں دوسرے بڑے دہشت گرد حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے،داعش سکھ کمیونٹی پر حملے کی ذمہ داری بھی قبول کر چکی ہے، تفصیلات کے مطابق آج صبح پشاور میں گھر سے تھانے جاتے ہوئے پولیس افسر شکیل خان کو فائرنگ سے شہید کیا گیا جس کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم نے قبول کر لی ہے،رپورٹ کے مطابق تھانہ شاہ پور کے ایچ او کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایچ او شاہ پور شکیل خان شہید ہوگئے ۔ پشاور پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او شکیل خان گھر سے تھانیکی طرف روانہ ہورہے تھے جہاں چمکنی کے علاقے میں واقعہ پیش آیا ہے ، سی سی پی او پشاوراعجاز خان کے مطابق ایس ایچ او گاڑی میں اکیلے تھے جبکہ حملہ آور ان کی گاڑی کا پیچھا کر رہے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker