
اسلام آباد(آئی پی ایس)قیامت خیز گرمی کے بعد محکمہ موسمیات نے بارشوں کی خوشخبری سنا دی ۔اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔
تاہم شام /رات کے اوقات میں گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی /گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران ملک کے وسطی اور جنوبی میدانی اضلاع میں گردآلود ہوائیں /جھکڑچلنے کا امکان ہے۔
پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی /گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران ملک کے وسطی اور جنوبی میدانی اضلاع میں گردآلود ہوائیں /جھکڑچلنے کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم گلگت بلتستان: گوپس میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روزریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد، جیکب آباد51،ڈی جی خان ،موہنجو داڑو50 ،سبی، دادو، سکرنڈ، خیر پور، لاڑکانہ اور پڈعیدن 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔