اہم خبریںپاکستان

وزیر اعظم کی لندن آمد، پی ٹی آئی کارکنوں کا ایون فیلڈ کے باہر مظاہرہ

لندن(آئی پی ایس ) وزیر اعظم شہباز شریف کی لندن آمد پر پاکستان تحریک انصاف لندن کے کارکنوں نے ایون فیلڈ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔

پی ٹی آئی کی جانب سے مظاہرے کے باعث مسلم لیگ (ن)کے رہنماوں نے اجلاس سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر منعقد کیا۔ادھر قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر کے باہر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آ گئے۔

کارکنوں نے ایک دوسرے کی قیادت کیخلاف نعرے بازی کی، اس موقع پر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے لندن پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker