
اسلام آباد (آئی پی ایس )بینکوں کے ذریعے سرکاری حج سکیم میں درخواستیں جمع کرانے کا عمل جاری،بینکوں کے ذریعے تین دن میں 27 ہزار 3 سو 76 حج درخواستیں موصول ہوئیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج درخواستیں مزید دو دن یعنی 13 مئی بروز جمعہ تک وصول کی جائیں گی ،حج درخواست کے ساتھ سعودی حکام سے منظور شدہ ویکسین کی مکمل ڈوز کا سرٹیفیکیٹ جمع کرانا لازمی ہے، حج درخواست کے ہمراہ پاسپورٹ، ہیلتھ فٹنس سرٹیفیکٹ، 50 ہزار روپے بطور ٹوکن رقم جمع کرانا لازمی ہے،سمندر پار پاکستانیوں کی آسانی کیلئے پاسپورٹ جمع کرانے کی حتمی تاریخ 20 ذی القعدہ مقرر ہے
عازمین حج کی سہولت و رہنمائی کیلئے وزارت مذہبی امور نے حج ہیلپ لائن 0519205696 اور 0519216980 تا 82 کا اجرا کر دیا ہے ،عازمین حج آفیشل واٹس نمبر 03063332555 پر بذریعہ میسج بھی رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔