اہم خبریںپاکستان

کے پی کے سامراج کی کٹھ پتلیوں بارے اپنا فیصلہ سنا چکا، اسد قیصر

اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ مریم نواز اور انکے نااہل والد نے آج تک صوابی کا رخ نہیں کیا،بیرونی سازش کے تحت آنے والی امپورٹڈ حکومت کو ملک بھر کی طرح صوابی کے عوام نے مسترد کر دیا۔
مریم نواز کے صوابی جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے تشریف لاتیں تو انہیں عوام بتاتے کہ صوابی سمیت کے پی کے میں کتنا کام ہوا ہے،بیرونی سازش میں بے نقاب ہونے کے بعدمریم نواز اور انکی جماعت کو خیبرپختونخواہ کی یاد اب آئی ہے،کے پی کے سامراج کی کٹھ پتلیوں کے بارے میں اپنا فیصلہ سنا چکے ہیں
خیبرپختونخواہ کا ہر شہری حقیقی آزادی اور خودمختاری کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے غلامی کو منظور کرنے کو تیار نہیں، خیبرپختونخواہ کو چوروں اورملت فروشوں کی سیاست کا قبرستان بنانے پر عوام کو فخر ہے،خیبرپختونخواہ کے عوام سازش کے نتیجے میں مسلط ہونے والی کٹھ پتلی سرکار کے خلاف عمران خان کی کال پر تاریخی انداز میں نکلیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker