اہم خبریںپاکستان

دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا،رانا تنویر حسین

ریاض (خالد چیمہ )وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ ان کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا جس میں تعلیمی امور کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کیا

سعودی دارالحکومت ریاض میں مسلم لیگی ارکان سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے تعلیم کے شعبے میں بے پناہ ترقی کی جا رہی ہے اور اصلاحات کے ذریعے تعلیمی نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے جسکی وجہ سے پاکستان اور سعودی عرب کی وزارتوں کی جانب سے جوائنٹ ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا جا رہا ہے جس کے ذریعے دونوں ممالک تعلیمی میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کریں گے

اسکے علاوہ وفاقی وزیر نے بتایا ہے کہ سعودی یونیورسٹیوں میں پاکستانی طلباء کے لئے اسکالرشپ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے سعودی عرب میں مقیم مسلم لیگ ن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی نوازشریف کا ہراول دستہ ہیں اور پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں ہمیں امید ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے بھرپور توجہ دیں گے

وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر سے ملاقات میں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سنئیر نائب صدر محمود الحق ڈوگر, صدر ریاض ریجن عدنان اقبال بٹ, ظہیر احمد مغل, ضرار بلوچ اور دیگر شامل تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker