پشاور(آئی پی ایس)سوات، مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے تاریخی شہر سوات کے ضلعی صدر مقام مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شد.4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز تاجکستان، ازبکستان، افغانستان کا بارڈر تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 227 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے سے عوام میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے مکانات اور دفاتر سے باہر کھلی جگہوں پر نکل آئے ۔