
گلگت (آئی پی ایس) قائم مقام چیف جسٹس گلگت بلتستان جسٹس وزیر شکیل احمد نے سابق چیف جسٹس جسٹس سید ارشد حسین شاہ کی ریٹائرمنٹ پر اس کے اعزاز میں الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا پارٹی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، رجسٹرار سپریم اپیلیٹ کوڈ نیاز محمد خان صاحب شرکاء کو خوش آمدید کہا اور سابقہ چیف جسٹس کی۔
خدمات پر روشنی۔ڈالی الوداعی تعقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام چیف جسٹس جناب جسٹس وزیر شکیل احمد صاحب نے کہا کہ ہم آج ایک نہایت شفیق اور رحم دل جج کو انتہائی دکھی دل کے ساتھ رخصت کر رہے ہیں جب بھی گلگت بلتستان کی عدلیہ کی تاریخ لکھی جائے گی جسٹس سید ارشد حسین شاہ صاحب کے دور کو سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا قانون اور انصاف کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا
الوداعی تقریب سےسپریم کورٹ بار کے صدر محمد حسین شہزاد ایڈوکیٹ اور جی بی بار کونسل کے وائس چیئرمین کمال حسین نے بھی خطاب کیا انہوں نے اپنے خطاب میں جسٹس سید ارشد حسین شاہ کی قانون انصاف کیلےبان کیخدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا آخر تقریب کے مہمان خصوصی سابق چیف جسٹس سید ارشد حسین شاہ صاحب الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عہدہ جتنا بھی بڑا ہو عارضی ہوتا ہے ہر عہدہ کا اللہ کو حساب دینا ہوتا ہے کسی کا دل دکھا ہو تو معافی چاہتا ہوں جو کچھ کیا اللہ کی رضا کیلۓ کیا۔میں نے ہر ممکن گلگت بلتستان کے لوگوں کو سستا انصاف فراہم کرنے کی کوشش کی پھر بھی مجھ سے کسی قسم کی کوئی کوتاہی ہوئی تو میں اللہ پاک اور گلگت بلتستان کی عوام سے معذرت خواہ ہوں
گلگت بلتستان کے لوگ انتہائی اخلاقی اور مہمان نوازی ہہیں میں اپنی برادر جج وزیر شکیل احمد کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کی اس نے میرے ساتھ عوام کو انصاف کی فراہمی میں ہرممکن تعاون کیامیں گلگت بلتستان کی عدالت عظمی کے ریٹائرڈ ججز چیف کورٹ کے چیف جسٹس علی بیگ اور دوسرے معزز ججز چیف الیکشن کمشنر ماتحت عدلیہ کے ججز گلگت بلتستان کے معزز وکلا اور معزز صحافی حضرات اور سپریم اپلیٹ کورٹ کی سٹاف کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میری عزت افزائی کے آخر میں رجسٹرار سپریم کورٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا
الوداعی تقریب میں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس راجہ جلال الدین جسٹس ظفر علی جیف کورٹ کے۔چیف جدٹس جسٹس علی بیگ جسٹس شکیل احمد جسٹس ملک عنایت الرحمان جسٹس جوہر علی ایڈووکیٹ جنرل گلگت نثار بلتستان چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان ماتحت عدلیہ کے تمام ججز گلگت نلتستان گلگت بلتستان کے سینئر وکلا نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ ۔