
لاہور(آئی پی ایس)وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی حمزہ شہباز کی ہدایت پر نیا ایڈوکیٹ جنرل پنجاب جلد تعینات کیا جائے گا ۔دوسری جانب ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ہٹانے کی سمری کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ گورنر کے دستخطوں کے بغیر سمری بے معنی ہے اور اس وقت ایک ہی ادارہ ہے جو ملک کو بچا سکتا ہے وہ عدلیہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس وقت عدالتوں نے اپنا کردار ادا نہ کیا تو ملک میں انارگی پھیل جائیگی اور مجبورا عمران خان کو عوام کو باہر نکالنے کی کال دینا پڑے گی۔