پاکستان

پیپلزپارٹی نے عمران خان کو بڑا جھٹکا دیدیا

 

عمرکوٹ(آئی پی ایس)سندھ میں مختلف مراحل میں بلدیاتی الیکشن کا اعلان ہوتے ہی عمرکوٹ ضلع میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں، سیاسی پنچھی اپنی وفاداریاں تبدیل کرنےلگے، پی ٹی آئی کے کئی اہم کھلاڑی پیپلزپارٹی کا حصہ بن گئے۔

 

پیپلزپارٹی کے ایم این اے نواب یوسف تالپور کا کہناہے کہ پیپلزپارٹی پاکستان کی سب سے بڑی قومی جماعت ہے پیپلزپارٹی ہی ملک کے مسائل معاشی مسائل حل کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے ۔

گاؤں کھارڑو سید میں صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ ،پیپلزپارٹی کے سینئر مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور ،وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی پونجو مل بھیل کی موجودگی میں تحریک انصاف کے مقامی رہنما دھرم داس نربھانی ،عبدالستار کھوسہ ، اور پی ٹی آئی کے رسول اعجاز پلی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

 

اس موقع پر پیپلزپارٹی کے ایم این اے نواب یوسف تالپور اور صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوام کا ایک سمندر ہے ہم عوام کی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور اور صوبائی وزیر سید سردار شاہ کا کہنا تھا کہ ہم دھرم داس نربھانی ،عبدالستار کھوسہ ،رسول اعجاز پلی اور دیگر ساتھیوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت کرنےپر خوش آمدید کہتے ہیں پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سندھ کی عوام کی خدمت کررہی ہے اور انشاءاللہ بہت جلد پیپلزپارٹی سندھ کےساتھ مرکز میں بھی اقتدار میں آئے گی، ایم این اے نواب یوسف تالپور کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ عمرکوٹ ضلع سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی کلین سویپ کریں گی،

 

دوسری طرف عمرکوٹ ضلع میں پیپلزپارٹی سمیت تحریک انصاف ،مسلم لیگ نواز ، جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان ،مسلم لیگ فنکشنل اور مختلف قوم پرست جماعتوں نے اپنی بھرپور سیاسی سرگرمیاں شروع کردی ہے، سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے امیدواروں سے ٹکٹوں کے حصول کےلیے درخواستیں طلب کرلی ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker