اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

مریم نواز نے عمرہ ادائیگی کیلئے پاسپورٹ حوالگی کی درخواست واپس لے لی

 

لاہور(آئی پی ایس)مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کی عمرے کی ادائیگی کے لیے پاسپورٹ حوالگی کی درخواست واپس لے لی۔

مریم نواز کی عمرہ ادائیگی کے لیے پاسپورٹ حوالگی کی درخواست پر سماعت جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔

دوران سماعت مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے اپنی درخواست واپس لے لی۔

وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ مجھے میرے موکل پاسپورٹ واپسی کی درخواست واپس لینے کا کہا ہے۔

عدالت نے مریم نواز کی جانب سے دائر اپیل واپس لینے پر درخواست خارج کر دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز کی عمرے پر ادائیگی کے لیے جانے کے لیے پاسپورٹ حوالگی کی درخواست پر چوتھا بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker