اہم خبریںپاکستان

زمین ٹرانسفر کرنے کے حوالے سے خبریں حقائق کے منافی ہیں، ملک ریاض

لاہور(آئی پی ایس) پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر زمین ٹرانسفر کرنے کے حوالے سے خبریں حقائق کے منافی ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ میرے اور بیٹے کے خلاف زمین ٹرانسفر کے حوالے سے غلط خبریں زیر گردش ہیں، زیر بحث زمین ایک یونیورسٹی اور لنگر خانے کو عطیہ کی گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کا مقام تبدیل ہونے پر زمین کی منتقلی روک دی گئی تھی، ان کے اور ان کے بیٹے کے خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،علی ملک ایک سال سے پاکستان میں نہیں ہے، ان کی زندگی کا واحد مقصد پاکستان کی ترقی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker