اہم خبریںپاکستانتجارت

یٹرول پر صرف غریبوں کو سبسڈی دیں گے سب کو نہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد(آئی پی ایس ) آئی ایم ایف پروگرام بحالی سے متعلق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ چاہتا ہے ہم پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم کریں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام بحال کروانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد آرہا ہے، کل سے تکنیکی معاملات پر بات چیت شروع ہوجائے گی۔
مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وضاحت دی کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ ہم پیٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم کردیں مگر آئی ایم ایف سے وعدہ نہیں کیا کہ پیٹرول کی کتنی قیمت بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ غریب افراد کو پٹرول پر ٹارگٹ سبسڈی دینی ہوگی لیکن پوری قوم کو سبسڈی نہیں دے سکتے لیکن فی الحال پیٹرول کی قیمتوں میں فوری رد و بدل کا کوئی ارادہ نہیں۔
پروگرام کے دوران وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ڈالر کی قیمت پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker