اہم خبریںپاکستان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا پشاور، لاہور اور ملتان کے دوروں کا اعلان

اسلام آباد (آئی پی ایس )امپورٹڈ حکومت نامنظور اور ملک میں نئے انتخابات کی تحریک کی فیصلہ کن تیاریوں کا معاملہ ،پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کی ۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو چھبیسویں یومِ تاسیس کی مبارکباد دی گئی ۔ اسلام آباد مارچ کی تیاریوں کے ضمن میں چیئرمین عمران خان نے پشاور، لاہور اور ملتان کے دوروں کا اعلان کیا۔ عمران خان ان تینوں اہم مقامات پر کارکنان اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ۔
اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کیخلاف ملک گیر احتجاج کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا گیا ، کارکنان کو بڑی تعداد میں مرکزی الیکشن کمیشن سمیت ملک بھر میں کمیشن کے دفاتر کے باہر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروانے کی ہدایت کی گئی ۔
اجلاس میں ممنوعہ فنڈنگ کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker