
میانوالی(آئی پی ایس)ماہ رمضان میں میانوالی کے علاقہ مصر والا کے مکین پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ،واٹرسپلائی ناگزیروجوہات پر کئی روز سے بند ،شہریوں کا ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق پہلی رمضان المبارک سے محکمہ پبلک ہیلتھ نے گاں مصروالہ واٹر سپلائی اسکیم بند پڑی ہے۔ جس سے علاقے کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں ، رمضان کا مہینہ ہے اور مصروالہ میں کربلا کا منظر ہے۔
اس موقع پر مکینوں نے احتجاج کیا اور کہا کہ کیا ڈی سی میاںوالی اور پبلک ہیلتھ کے آفیسرز کو اس مقدس مہینے کا کوئی خیال نہیں؟ ڈی سی میاںوالی آپ تو شریف آدمی ہو اور کام کرنے والا آفیسر ہولیکن آپ کے ماتحتی میں عوام پر ظلم کیوں ہو رہا ہے؟ امید ہے آپ عید کا انتظار نہیں کریں گے بلکہ عوام کی مشکالات دیکھ کر فوری نوٹس لیں گے اور عوام کو اس مقدس مہینے میں ہی مسئلہ حل کریں گے۔





