اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستانی کسی صورت بھی غلام حکومت کو قبول کرنے کو تیار نہیں،فرخ حبیب

اسلام آباد(آئی پی ایس)پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستانی کسی صورت بھی غلام حکومت کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ڈنمارک احتجاج کی تصاویر اور امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ڈنمارک میں بھی بیرون ملک پاکستانی اس امپورٹڈ حکومت نامنظو کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔

 

جاری کردہ ٹوئٹ میں فرخ حبیب لکھتے ہیں کہ پاکستان کو پوری دنیا سے سالانہ 30 ارب ڈالرز بھیجنے والے بیرون ملک پاکستانی کسی صورت بھی غلام حکومت کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہے۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گزشتہ 5 روز سے امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ہیش ٹیگ تقریبا 30 ممالک میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔امپورٹڈ حکومت نامنظور کا ٹرینڈ پانچویں روز بھی تقریبا 30 ممالک میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے اور اب تک 60 لاکھ سے زائد افراد اس ٹرینڈ کا حصہ بن چکے ہیں۔

 

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر چلائے جانے والے ٹرینڈ امپورٹڈ حکومت نامنظور 5 روز گزرنے کے بعد بھی تقریبا 30 ممالک میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے اور لاکھوں افراد اس ٹرینڈ میں شامل ہوچکے ہیں جب کہ یہ سلسلہ مزید بڑھتا جارہا ہے۔

 

گزشتہ 5 روز سے امپورٹڈ حکومت نامنظور کے ٹرینڈ کو ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر استعمال کیا جا رہا ہے جس میں مبینہ طور پر غیر ملکی مداخلت کے ذریعے پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کی سازش کے خلاف آواز اٹھائی جارہی ہے۔اس ٹرینڈ کے ذریعے جلد از جلد نئے انتخابات کا مطالبہ کیا جارہا ہے اور اس مطالبے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سرفہرست ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker