اہم خبریںپاکستان

عمران خان کے سابق فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد کے گھر پر چھاپہ

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد کے گھر پر چھاپہ پڑگیا۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالد کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے اور اہل خانہ سے تمام موبائل فون چھین لیے گئے۔پی ٹی آئی کی طرف سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے معاملے کی تحقیقات کی درخواست کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ارسلان خالد نے سوشل میڈیا پر کسی کو گالی نہیں دی نہ ہی کسی ادارے پر حملہ کیا۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر ارسلان نے ڈیجیٹل میڈیا پر بطور وزیراعظم فوکل پرسن اپنی ذمہ داریاں نبھائیں، اس سے قبل وہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے سیکرٹری تھے جب کہ ارسلان خالد نے انتخابات 2018ء کی ڈیجیٹل میڈیا مہم سمیت متعدد تاریخی واقعات کے لیے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا مہم کی قیادت بھی کی۔دوسری طرف مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ارسلان خالد کی رہائشگاہ پر حملہ نہایت قابلِ مذمت ہے، ڈاکٹر ارسلان جیسے نوجوان قوم کا اثاثہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker