
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کے بعد استعفوں کا سلسلہ جاری ہے،گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے بھی استفعی دینے کا فیصلہ کرلیا،نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے فورا بعد گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون مستعفی ہونگے، گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے 30 ستمبر 2018 کو حلف لیا تھا،راجہ جلال حسین مقپون کی بطور گورنر گلگت بلتستان تعیناتی کی مدت 3 سال 6 ماہ کا عرصہ ہوا ہے،گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون چئیرمین تحریک انصاف سابق وزیر اعظم عمران خان کے نظریاتی اور وفادار ساتھیوں میں شمار ہے،گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی مضبوطی اور حکومت سازی میں مرکزی کردار کیا،