
اسلام آباد (آئی پی ایس )اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران سے مشاورت جاری ہے جس میں عدم اعتماد پر ووٹنگ یا مستعفی ہونے کے حوالے سے غور کیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق افسران کی طرف سے اسپیکر کو ووٹنگ کرانے کا مشورہ دیاگیا تاہم حکومت ارکان کی طرف سے پریشر کی وجہ سے اسپیکر اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر کی طرف سے ووٹنگ کی بجائے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔