اہم خبریںپاکستان

‏ملک میں مارشل لاء کے اقدام کو روکنے کیلئے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ملک میں مارشل لاء کے اقدام کو روکنے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائرہوئی ہےکہ مارشل لاء نہ لگے۔
قبل ازیں سپریم کورٹ کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے رات 10 بجے عدالت کھولنے کا حکم دیتے ہوئے سیکرٹری قومی اسمبلی اور ایڈیشنل سیکرٹری لیجسلیشن کو طلب کیا ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کورٹ روم نمبر ون کھونے کی ہدایت کردی ہے اور عدالتی عملے کو بھی فوری اسلام آباد ہائیکورٹ طلب کر لیا گیا ہے۔
رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ اپنے آفس پہنچ گئے ہیں جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ اور اطراف میں رینجرز تعینات کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں خط اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور چیف جسٹس سے شئیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker