اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد افواہوں کی زد میں،داخلی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد افواہوں کی زد میں، رات کو عدالتیں کھل گئیں ، سکیورٹی سخت کردی گئی، فضا میں ہیلی کاپٹر بھی پرواز کررہاہے۔

قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر بحث ایک طرف رہ گئی اچانک طرح طرح کی غیر مصدقہ خبریں شروع ہوگئی ہیں تاہم ابھی تک کسی بھی طرف سے کسی خبر کی تصدیق نہ ہو پارہی۔رات نو بجے وفاقی کابینہ کا وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں اجلاس بھی ہوا ، جس میں دھمکی آمیز خط ، چیئرمین سینیٹ اور چیف جسٹس سپریم کورٹ کو دکھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

ادھر ایک غیر مصدقیہ اطلاع یہ بھی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک پٹیشن کسی شہری کی طرف سے آئی ہے جس میں کسی اہم شخصیت کو ڈی ٹوٹیفائی کرنے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔دوسری طرف اسلام آباد کے داخلی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker