اہم خبریںپاکستان

پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، کوئی ادارہ پارلیمنٹ سے بالاتر نہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پوری اپوزیشن آئین شکن ہے، پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے، کوئی ادارہ پارلیمنٹ سے بالاتر نہیں، ابھی بیس بیس اوور کا میچ باقی ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آئین کے مطابق انتخابات ہوں، تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر انتخابات کے لئے لائحہ عمل بنانا چاہئے

پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات کیلئے پانچ مہینے سے زیادہ وقت مانگا جا رہا ہے، ملک اس طرح نہیں چل سکتا، سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معیشت بھی تباہ ہو رہی ہے، ہم الیکشن کی طرف چلے جاتے تو یہ بحران ہی ختم ہو جاتا، اپوزیشن کے دوستوں سے آج بات ہوئی ہے، ہر ایک ذہنی طور پر الیکشن کی طرف جانے کے لئے تیار ہے، فوج اور عدلیہ کا کام نہیں ہے کہ وہ ہر وقت سیاستدانوں کے مسائل حل کرتے پھریں، سیاستدانوں کو اپنے پائوں سے آگے بڑھ کر سوچنے کی ضرورت ہے

سیاستدان آپس میں مل کر بیٹھیں اور شفاف الیکشن کا فریم ورک طے کریں، یہ سارا ڈرامہ ختم ہو جائے گا، خچروں کا بازار لگا کر کرائسز ختم نہیں ہوتے، مارشل لا کے حوالے سے صحافی کے سوال پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مارشل لا لگنے کے ذمہ دار بے ضمیر لوگ ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker