
اسلام آباد(آئی پی ایس )نگران وزیر اعظم کے لئے اپوزیشن کی طرف سے نام دینے ہیں یا نہیں ،متحدہ اپوزیشن کے سربراہی اجلاس کا وقت تبدیل ہوگیا۔ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن کا سربراہی اجلاس رات گیارہ بجے مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ہوگا ،مولانا فضل الرحمن آج چار بجے اپنی رہائش گاہ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔مولانا فضل الرحمان نے متحدہ اپوزیشن کا ہنگامی اجلاس آج 2:30 بجے طلب کیا تھا ۔سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت اور سیاسی قائدین کی مصروفیت کے باعث وقت تبدیل کیا گیا ۔اجلاس میں ایم کیو ایم، جمہوری وطن پارٹی اور باپ پارٹی بھی شرکت کرینگی ۔اجلاس میں نگران وزیراعظم کے تقرر سمیت سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔