
لاہور(آئی پی ایس )مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں پی سی او اور قبضے والی حالت ہے، آئین معطل اور ملک سنگین آئینی، سیاسی اور معاشی بحران سے دوچارہے۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے 3 اپریل کوپاکستان کے آئین اور عوام کے ساتھ کھلواڑکیا، آئین شکن ٹولہ 22 کروڑ عوام اور آئین کیساتھ خطرناک کھیل کھیل رہاہے جب کہ ایوان صدر اور وزیراعظم ہاس پرآئین شکن ٹولے کاقبضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے، ملک میں پی سی او اور قبضے والی حالت ہے، آئین معطل اور ملک سنگین آئینی، سیاسی اور معاشی بحران سیدوچارہے، عمران خان کے احکامات کی کوئی آئینی وقانونی حیثیت نہیں، عمران خان کا جو بھی حکم مانیگا اس جرم میں حصہ دارہوگا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کا جو بھی حکم آئے گا آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا پڑے گا، عمران خان نے ساڑھے 3 سال معیشت، پارلیمنٹ، الیکشن کمیشن اور میڈیا سمیت دیگر اداروں کو یرغمال بنایا، اب مہنگائی، غربت اوربھوک سے پسی عوام کواپنے غیر آئینی اقتدارکے ذریعے یرغمال بنائے ہوئے ہے۔انہوںنے کہا کہ عمران خان بیرونی سازش کے جھوٹ سے اپنی نالائقی،کرپشن اورتاریخی ناکامیاں چھپانے کی کوشش کررہے ہیں۔