کھیل

آشٹن اگر اور جوش انگلس کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

لاہور (آئی پی ایس ) : آسٹریلوی ٹیم کے ترجمان کا کہان ہے کہ آشٹن اگر اور جوش انگلس کے کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آ گئے ہیں۔آسٹریلوی ٹیم کے ترجمان نے بتایا کہ ان دونوں کرکٹرز کے آج صبح ٹیسٹ کیے گئے تھے جو منفی آیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ کرکٹرز کے دوپہر میں دوبارہ ٹیسٹ کیے جائیں گے ، منفی ٹیسٹ آنے پر آشٹن اگر اور جوش انگلس ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ فٹ ہونے کی صورت میں کل ٹی ٹونٹی میچ کے لئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ ون ڈے سیریز سے قبل وکٹ کیپر بلے باز جوش انگلس اور اسپنر ایشٹن اگر کا کورونا پازیٹیو آیا تھا جس کے بعد وہ پوری سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker