
لاہور: (آئی پی ایس ) قومی ٹیم کے دورہ نیدرلینڈ کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم رواں سال جولائی کے مہینے میں نیدرلینڈ کا دورہ کرے گی جس دوران 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے 2 برس قبل ون ڈے سیریز کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا تھا تاہم اب دونوں بورڈز ٹور کے لیے رضامند ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان ٹیم نے جولائی اگست میں سری لنکا کا دورہ بھی کرنا ہے جس دوران 2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔بعد ازاں قومی ٹیم 27 اگست سے سری لنکا میں شروع ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت کرے گی۔





