
کراچی(آئی پی ایس )سٹاک ایکس چینج میں مندی کے سبب ٹریڈنگ کے دوران 1100 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں 1100 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے سبب 100 انڈیکس 44 ہزار 51 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا، ابتدا میں 787 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس سے 100 انڈیکس 44 ہزار 364 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ اس کے بعدمزید 212 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 44 ہزار 152 پوائنٹس پر آ گیا۔ تیسری دفعہ 1085 پوائنٹس کی کمی سے 100 انڈیکس 44 ہزار 66 پوائنٹس کی سطح پردیکھا گیا