
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا ۔
تحریک انصاف و اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی کو کل شام چھ بجے وزیراعظم ہائوس طلب کر لیا گیا ۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے ۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا،عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے آپشن پر بھی غور کیا جائے گا،بیرونی دھمکیوں پر ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے گا
بیرون ملک موجود ارکان اسمبلی کو بھی کل شام تک اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ،بیرون شہر ارکان اسمبلی کو بھی اسلام آباد طلب کر لیا گیا۔