اسلام آبادپاکستان

خط سامنے آیا توفائدہ عمران خان ،نقصان ملک کا ہوگا،فیصل جاوید

اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف سازش ہورہی ہے،خط کا فائدہ عمران خان اور نقصان ملک کا ہوگا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ ملک کے خلاف سازش ہورہی ہے، خط سامنے آیا تو عمران خان کو فائدہ اور ملک کو نقصان ہوگا۔فیصل جاوید نے کہا کہ گزشتہ روز پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تمام جماعتوں کے رہنماوں کو بلایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کی گئی پریس کانفرنس میں فیصل جاوید نے کہا تھا کہ عالمی سازش میں نوازشریف ملوث ہیں ، ووٹنگ والے دن اپوزیشن کو لگ پتہ جائے گا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 80 ہزارجانوں کی قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا تھا کہ ریاستی اداروں کو متنازع نہیں بنانا چاہیے، عالمی سازش میں نوازشریف ملوث ہیں، ذہنی غلامی سے آزادی ہی اصل آزادی ہے، تحریک عدم اعتماد آئینی حق ہے، خریدوفروخت کی اجازت نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker